ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایگزیکٹ اسکینڈل: شعیب شیخ کی مشکلات میں مزید اضافہ

ایگزیکٹ اسکینڈل شعیب شیخ کی مشکلات میں مزید اضافہ

کراچی: سیشن عدالت نے بدنام زمانہ ایگزیکٹ اسکینڈل کے حوالہ کیس میں ملزم شعیب شیخ کو 3 مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل منظور کی تھی جس کے بعد ملزم کے وکلا نے حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ایف آئی اے حکام نے حفاظتی ضمانت مسترد ہونے کے بعد ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام نے ایگزیکٹ کے سی ای او اور کیس کے ملزم شعیب شیخ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے حکام شعیب شیخ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لائے اور اس دوران میڈیا نمائندوں کو بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔ایف آئی اے کی جانب سے شعیب شیخ کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزم کے وکیل نے جعلی ڈگری کیس میں درخواست ضمانت دائر کی جسے عدالت نے یکم مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کیا۔عدالت نے حوالہ کیس میں ملزم شعیب شیخ کو تین مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں