Home / پاکستان / بازو مروڑ کے بات منوانے کا طریقہ قبول نہیں: خواجہ سعد رفیق

بازو مروڑ کے بات منوانے کا طریقہ قبول نہیں: خواجہ سعد رفیق

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئی فرنٹ مین ہے نہ بیک مین، جو اثاثہ ہے ڈکلیئرڈ ہے، کبھی ناجائز کام نہیں کیا اور نہ کوئی کرواسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سے محاذ آرائی کی اورنہ کریں گے لیکن بازو مروڑ کےبات منوانے کا طریقہ قبول نہیں، جھوٹے الزامات لگانے والو اللہ کے غضب سے ڈرو۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہمیں خوفناک انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اب بھی وقت ہے بس کردیں اور ملک کو میرٹ پر چلنے دیا جائے، ملک کے دشمن پاکستان پر اور ہم ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں۔

سعد رفیق نے عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جمہوریت دشمن عناصر کا سب سے بڑا مہرہ عمران خان ہی ہے، شور مچا کر سچ کو جھوٹ میں نہیں بدل سکتے، ہم نے ملک میں آئین اور جمہوریت کی آبیاری کے لیے طویل جدوجہد کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی بالادستی اور جمہور کی حکمرانی کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جو چاہے کرلو، جمہوریت، آئین اور نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

About محمد ہارون عباس قمر

محمد ہارون عباس، صحافی، براڈکاسٹراورسافٹ وئر انجینئرپاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم فیصل آباداوربراڈکاسٹنگ کی تعلیم ہلورسم اکیڈمی ، ہالینڈسے حاصل کی۔ کمپیوٹر میں تعلیم اسلام آباد، پاکستان سے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، ریڈیائی صحافت سے وابستہ رہے ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلزکے ساتھ ساتھ ریڈیو ایران،ریڈیو پاکستان سے ان کی وابستگی رہی۔ تعلیم اور صحافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں وہ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ ایران، سری لنکا، نیپال، وسطی ایشیائی ریاستوں‌کے علاوہ مشرقی یوروپ کے مختلف ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔مختلف اخبارات میں سماجی، سیاسی اور تکنیکی امور پر ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔علاوہ ازیں اردو زبان کو کمپیوٹزاڈ شکل میں ڈھالنے میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔ محمد ہارون عباس ممتاز این جی اوز سے وابستہ رہے ہیں۔ جن میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ساوتھ ایشین سنٹر اور پاکستان کی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندہ فورم پاکستان این جی اوز فیڈرشین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی میڈیا ونگ اسلام آباداور پاکستان کے پارلیمنٹرینز کی تنظیم پارلیمنٹرین کمشن فار ہیومین رائٹس میں بھی تکنیکی امور کے نگران رہے ۔وہ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز گروپ جنگ گروپ آف نیوزپیپرز، پاکستان کے اردو زبان کے فروغ کے لئے قائم کئے گئے ادارے مقتدرہ قومی زبان ، پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی گروپ دیوان گروپ آف کمپنیز کو تکنیکی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔ محمد ہارون عباس القمر آن لائن کے انتظامی اور تکنیکی امور کے نگران ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرنیٹ پر پاکستان کی تمام نیوز سائٹس کے پلیٹ فارم پاکستان سائبر نیوز ایسوسی ایشن کے پہلے صدر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے