عدالت کا سلمان ، شلپا اور کترینہ کو ریلیف

راجستھان ہائیکورٹ نے نچلی ذات کے ہندوئوں کی توہین کرنے کے مقدمے میں ریلیف دیا ہے
ممبئی (نیٹ نیوز) سلمان خان، کترینہ کیف اور شلپا سیٹھی کو راجستھان ہائیکورٹ نے نچلی ذات کے ہندوئوں کی توہین کرنے کے کیس میں ریلیف دے دیا۔ خیال رہے کہ سلمان خان، شلپا سیٹھی اور کترینہ کیف پر گزشتہ برس آنے والی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی پروموشن کے دوران نچلی ذات کے ہندوئوں کی توہین کرنے کا الزام تھا۔ بھارتی اخبار کے مطابق گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ فنکاروں کو ریلیف دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق راجستھان عدالت نے پولیس کو فنکاروں کے خلاف تحقیقات کرنے سے روک دیا جبکہ عدالت نے چھورو پولیس کو سلمان خان اور شلپا سیٹھی کے خلاف اسی مقدمے میں مزید 4 ہفتے تک کسی قسم کی بھی تحقیقات کرنے سے روک دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں