وزیراعظم عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے جس میں ملکی سیاسی، سلامتی اور معاشی صورت حال سمیت 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق اینٹی ڈمپنگ ایپلیٹ ٹربیونل کے چیئرمین اور دوممبران کے تقرر کی منظوری اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق متروکہ املاک کے نئےچیئرمین کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اجلاس میں کچی کینال منصوبے میں بدعنوانی کےالزامات کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی جب کہ نئے ایئرپورٹ کا نام رکھنے سے متعلق خصوصی کمیٹی کی حتمی رپورٹ بھی پیش ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اسلام آباد بھر میں قانون کرایہ داری کا ایس آر او کے ذریعے نفاذ کی سمری، بجلی پیداوار اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق وزارت توانائی کی رپورٹ پیش ہوگی جب کہ سی پیک کے تحت صنعتی زونز اور دیگر منصوبوں پر بھی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی وزارت فوڈ سیکیورٹی منتقلی کا معاملہ زیر غور آئے گا جب کہ پاکستان اور امریکی انسٹی ٹیوٹ کےدرمیان تحقیق کے شعبے میں ایم او یو کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں