ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیڈ لاک ختم‘ ویسٹ انڈیز دورہ پاکستان پر رضا مند

مہمان ٹیم یکم، دو اور چار اپریل کو لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی‘ نجم سیٹھی
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) دونوں ممالک میں ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم دورہ پاکستان پر رضا مند ہوگئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سیریز کے بارے میں کچھ خدشات تھے مگر نئی تجویز کے مطابق مہمان سائیڈ یکم ‘دو اور چار اپریل کو لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ ہماری جانب سے صرف تصدیق ہونا باقی ہے کیوں کہ تیاری کیلئے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کی دبئی سے وطن واپسی ہوگئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں درست سمت میں گامزن نہیں۔ پی ایس ایل کے فوری بعد قومی کرکٹرز مختصر کیمپ کیلئے27 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں جمع ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں