Home / شوبز / سری دیوی تصاویر کی نیلامی کیلئے دبئی میں آئی ہوئی تھیں

سری دیوی تصاویر کی نیلامی کیلئے دبئی میں آئی ہوئی تھیں

اداکارہ فارغ وقت میں پینٹنگز کرتی تھیں
سونم کپور اور مائیکل جیکسن کی تصاویر بنائی تھیں
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی دبئی میں رکنے کی وجہ سامنے آگئی۔ اداکارہ اپنی پینٹنگز کی نیلام کی وجہ سے وہاں رکی تھی۔ بالی ووڈ کی چاندنی سری دیوی اداکاری کے ساتھ فارغ وقت میں پینٹنگز کرتی تھیں۔ انہوں نے اداکارہ سونم کپور اور مائیکل جیکسن کی پینٹنگزبنائیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ان کے رکنے کی وجہ ان کی پینٹنگز کی نیلامی تھی۔ آئندہ ماہ ہونیوالی اس نیلامی میں ان کی بنائی سونم کپور کی پینٹنگ دس لاکھ تک فروخت ہونے کی توقع ہے جبکہ مائیکل جیکسن کی پینٹنگ کی ابتدائی قیمت آٹھ لاکھ لگائی گئی ہے۔

About zeeshan aziz

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے