Home / شوبز / عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا

عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا

اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے پرستاروں کو آگاہ کیا
مجھے دعائوں میں یاد رکھا جائے، مداحوں سے درخواست
کراچی( نیٹ نیوز) پاکستانی شوبز کی مایہ ناز اداکارہ و ماڈل عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اداکارہ کا یہ اعلان سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ کے ذریعے سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ خان نے اپنی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سمیت دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی سب کو درخواست کی کہ انہیں ہمیشہ دعائوں میں یاد رکھا جائے۔ عائشہ خان نے پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے سوچ سمجھ کے بعد اپنی خوشی سے میڈیا انڈسٹری کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بہترین طریقے سے خیر باد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کیلئے انتہائی پر امید ہیں کہ وہ اطمینان بخش ہوگا۔ کیریئر کے دوران ان کی بہت سے بہترین افراد سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے ہمیشہ انڈسٹری میں ذمہ دار کے ساتھ پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے قریبی دوست جانتے ہیں کہ انہوں نے 2016 سے بہت ہی کم شوبز منصوبوں میں کام کیا اور کچھ منصوبے تو اس لئے تاخیر کا بھی شکار رہے۔

About سرفراز احمد عباسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے