Home / کاروبار / 2020 تک پاکستان میں بجلی کی مجموعی طلب مکمل کر لیں گے، چینی سفیر

2020 تک پاکستان میں بجلی کی مجموعی طلب مکمل کر لیں گے، چینی سفیر

2020تک پاکستان کو 33ہزار میگاواٹ بجلی درکار ہے اور یہ ہدف کامیابی سے حاصل کیا جائے گا، یاؤ جنگ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

2020تک پاکستان کو 33ہزار میگاواٹ بجلی درکار ہے اور یہ ہدف کامیابی سے حاصل کیا جائے گا، یاؤ جنگ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد:  پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ 2020 تک سی پیک کے کئی اہم منصوبے مکمل کرلیے جائیں گے۔

گزشتہ روزسی پیک سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہاکہ سی پیک منصوبے نے پاک چین تعلقات کو ایک نئی جہت دی ہے۔ چینی سفیرنے کہاکہ سی پیک سے صرف ایشیائی ممالک کوفائدہ نہیں بلکہ پوری دنیاکیلیے سودمندثابت ہوگا جب کہ پاکستان کے تعاون سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کوپہنچے گا۔

چینی سفیریاؤجنگ نے کہا کہ سی پیک کے تحت پہلے مرحلے میں توانائی کے منصوبوں پرکام کیاگیا جس سے بجلی کے بحران پرقابو پایا گیا، توانائی کے منصوبے ترجیح رہے ہیں، 2020تک پاکستان کو 33ہزار میگاواٹ بجلی درکار ہے اور یہ ہدف کامیابی سے حاصل کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ چین کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی علی بابا پاکستان میں جلدمتعارف ہو گی، بین الاقوامی برادری سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کررہی ہے۔

دوسری جانب سی پیک پر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ جدید سلک روڈ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، اس سے دنیا کا منظر نامہ تبدیل ہوجائیگا۔

About محمد ہارون عباس قمر

محمد ہارون عباس، صحافی، براڈکاسٹراورسافٹ وئر انجینئرپاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم فیصل آباداوربراڈکاسٹنگ کی تعلیم ہلورسم اکیڈمی ، ہالینڈسے حاصل کی۔ کمپیوٹر میں تعلیم اسلام آباد، پاکستان سے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، ریڈیائی صحافت سے وابستہ رہے ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلزکے ساتھ ساتھ ریڈیو ایران،ریڈیو پاکستان سے ان کی وابستگی رہی۔ تعلیم اور صحافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں وہ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ ایران، سری لنکا، نیپال، وسطی ایشیائی ریاستوں‌کے علاوہ مشرقی یوروپ کے مختلف ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔مختلف اخبارات میں سماجی، سیاسی اور تکنیکی امور پر ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔علاوہ ازیں اردو زبان کو کمپیوٹزاڈ شکل میں ڈھالنے میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔ محمد ہارون عباس ممتاز این جی اوز سے وابستہ رہے ہیں۔ جن میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ساوتھ ایشین سنٹر اور پاکستان کی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندہ فورم پاکستان این جی اوز فیڈرشین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی میڈیا ونگ اسلام آباداور پاکستان کے پارلیمنٹرینز کی تنظیم پارلیمنٹرین کمشن فار ہیومین رائٹس میں بھی تکنیکی امور کے نگران رہے ۔وہ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز گروپ جنگ گروپ آف نیوزپیپرز، پاکستان کے اردو زبان کے فروغ کے لئے قائم کئے گئے ادارے مقتدرہ قومی زبان ، پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی گروپ دیوان گروپ آف کمپنیز کو تکنیکی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔ محمد ہارون عباس القمر آن لائن کے انتظامی اور تکنیکی امور کے نگران ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرنیٹ پر پاکستان کی تمام نیوز سائٹس کے پلیٹ فارم پاکستان سائبر نیوز ایسوسی ایشن کے پہلے صدر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے