غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب دھماکا، 4 فلسطینی شہید

 غزہ: اسرائیلی سرحد کے قریب احتجاج کے مقام پر گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 4  فلسطینیشہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب مشرقی حصے میں ایک گاڑی زوردار دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور سیاہ دھواں فضا میں دور دور سے دکھائی دیا۔

یہ دھماکا اسرائیلی سرحد سے چند سو میٹر کے فاصلے پر احتجاج کے مقام پر فلسطینی کیمپوں کے قریب پیش آیا جہاں گزشتہ 3 جمعے سے ہزاروں فلسطینی اپنے حقوق کے لیے اسرائیل کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہورہے ہیں۔ 

وزارت صحت نے ایک بیان میں دھماکے سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فلسطین کے بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ٹینک سے گولے فائر کیے جس میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ٹینک کا گولہ لگنے سے گاڑی زور دار دھماکے سے تباہ ہوئی اور جانی نقصان ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں