ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینسر آخری اسٹیج پر ڈاکٹرز نے عرفان خان کو ایک ماہ کا وقت دے دیا؟

بھارتی اداکار کی حالت انتہائی تشویشناک ہے
صحافی عمیر سندھو کی ٹویٹ نے ہلچل مچادی
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار عرفان خان کو ڈاکٹرز نے ایک ماہ کا وقت دے دیا ہے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا اداکار کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ بھارتی صحافی عمیر سندھو نے انکشاف کیا کہ عرفان خان کی طبیعت مسلسل بگڑ رہی ہے، انہوں نے اداکار عرفان خان کے انتہائی قریبی ذرائع اور گھر والوں کی وساطت سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ عرفان خان کینسر کی ابتدائی نہیں بلکہ آخری اسٹیج پر ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ وہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک زندہ نہیں رہیں گے۔ صحافی عمیر سندھو کی پوسٹ کے چند گھنٹے بعد ہی یہ ٹویٹ ہٹا دی گئی لیکن اس وقت تک یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی تھی۔ عرفان خان کو بالی ووڈ میں بہترین اداکاری پر پدما شری، نیشنل اور فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے اور وہ ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں ’’جراسک ورلڈ‘‘ اور ’’لائف آف پائی‘‘ میں بھی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں