کرینہ سے زیادہ سلمان خان میرے قریب ہیں ٗ کرشمہ کپور

کرینہ چھوٹی بہن ہے اسے بچوں کی طرح سمجھتی ہوں
سلمان خان سے میرا رشتہ بہت پرانا ہے
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ کرینہ سے زیادہ میرے قریب سلمان خان ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ سلمان خان سے میرا رشتہ بہت پرانا ہے اور اس لیے کرینہ سے زیادہ میرے قریب سلمان خان ہیں۔ کرشمہ نے کہا ہے کہ کرینہ میری چھوٹی بہن ہے اور میں اسے اپنے بچوں کی طرح سمجھتی ہوں۔ کرشمہ اور سلمان خان 90 کی دہائی میں بہترین جوڑی تصور کی جاتی تھی، ان کی مشہور فلموں میں ’’انداز اپنا اپنا‘‘، ’’بیوی نمبر1‘‘، ’’جیت‘‘ اور ’’جڑواں‘‘ شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں