ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تقسیم کی سازش ناکام الیکشن میں حیرت انگیز نتائج دیں گے‘ فاروق ستار

لیاقت آباد میں کل بھر پور لسہ کرکے پیپلز پارٹی کو جواب دیں گے‘ ہمیں کارکنوں نے متحد کیا جس پر فخر ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ لوگوں کی دیرینہ خواہش تھی کہ ایم کیو ایم پاکستان کا ایک جلسہ ہونا چاہیے، ہم ایک بڑے مقصد کے تحت مظلوموں اور مہاجروں کی ایک بڑی یکجہتی قائم کرنا چاہتے ہیں ہم نے اتحاد کے فروغ کے لیے ایسی تمام باتوں کو فراموش کردیا ہے جہاں اتفاق نہ ہو۔ ہم نے اسے پس پشت ڈال دیا ہے اور ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد جاکر 5 مئی کے جلسے کا اعلان کیا ہے جو شام 5 بجے ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اس گراؤنڈ میں جو کچھ کہا اس کا بھی کرارا جواب دیا جائے گا۔ آج جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے، گراؤنڈ میں جاکر کارکنوں سے ملے عوام سے امید ہے کہ وہ اس بڑے گراؤنڈ کو بھر کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔ مجھے تو یہ امید ہے کہ لیاقت آباد اور فیڈرل کیپیٹل ایریا ہی اس کو بھرنے کے لیے کافی ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم تقسیم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے کسی کی خواہش کو پورا نہیں ہونے دیں گے، ہم پُرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے انتخابات میں بھی حیرت انگیز نتائج دیں گے ہم نے مل کر جدوجہد شروع کی ہے اب ہم کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حوصلہ بلند ہے کل بھی اگر راستے سے بھٹکنے لگیں تو لوگ رہنمائی کریں منتشر نہ ہونے دیں، رہنما لوگوں کو متحد کرتے ہیں لیکن ہمیں ہمارے لوگوں نے متحد و منظم کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔ پریس کانفرنس سے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر محمد عامر خان نے کہاکہ جو لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ کئی سال سے جو آپریشن چل رہا ہے ایم کیو ایم کمزور ہو گئی ہے انتشار پیدا ہوگیا ہے، ایم کیو ایم پر جب بُرا وقت آیا پہلے سے زیادہ بہتر اور ابھر کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے ’’لیاقت آباد زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے کہاکہ اس لیاقت آباد کو پی پی پی کو بھولنا نہیں چاہیے۔ سپر مارکیٹ لیاقت آباد کے افتتاح پر جوتوں کے سائز بنائے تھے، آپ نے جو زبان استعمال کی ہے اس کا جواب 5 مئی کو ملے گا، کرارا جواب ملے گا جو لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ ایم کیو ایم تقسیم ہوگئی ہے تو دیکھ لیں کہ ایم کیو ایم متحد ہو گئی ہے اور ساتھ بیٹھی ہے، ہم متحد تھے متحد ہیں اور آئندہ بھی متحد رہیں گے۔ مظلوموں کو بالعموم مہاجروں کو بالخصوص مل کر حقوق دلائیں گے۔

عامر خان کا وسیم اختر کے ہمراہ ٹنکی گراؤنڈ کا دورہ
اراکین رابطہ کمیٹی امین الحق ٗ اقبال مقدم ٗ عبدالحسیب ٗ رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان اور علی رضا عابدی بھی موجود تھے
ہمارے متحد ہونے سے سیاسی بازیگر وں کی نیندیں اڑ گیں ہیں ٗ سینئر ڈپٹی کنوینر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے ڈپٹی کنوینر و میئر کراچی وسیم اختر اراکین رابطہ کمیٹی امین الحق‘ اقبال مقدم ‘ عبدالحسیب‘ فرقان اطیب ‘ محفوظ یار خان رکن سندھ اسمبلی علی رضا عابدی و دیگر کے ہمراہ ٹنکی گراؤنڈ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان مہاجر و مظلوم عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے ہم سب ایک ہیں اور ہمارا اتحاد ہماری طاقت ہے ہمارے متحد ہونے سے سیاسی بازی گروں کی نیندیں اڑ گئی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ5مئی کو مہاجر اتحاد کا ایک نیا باب رقم ہوگا جو 2018 ء کے انتخابات کی کامیابی کی نوید بھی دیگا اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی آخر میں عامر خان نے جلسہ گاہ کے انتظاما ت کرنے والے کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں