ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف نے خلائی مخلوق دیکھی ہے تو ناسا سے رابطہ کریں ٗ رحمن ملک

عمران خان فوج پر لگائے الزامات کے ثبوت پیش کریں
ثبوت پیش نہ کئے تو وہ صادق اور امین نہیں رہیں گے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ عمران خان پاک فوج پر لگائے اپنے الزام کے ثبوت پیش کریں ورنہ وہ بھی صادق و امین نہیں ہیں اور آرٹیکل62 اور63 کی زد میں آکر نااہل ہوجائینگے۔ نواز شریف نے اگر خلائی مخلوق دیکھی ہے تو وہ ناسا سے رابطہ کریں۔ آج عمران خان کا اچھا وقت چل رہا ہے تو کل کو برا وقت بھی آئیگا۔ پیپلز پارٹی عرصے سے شور مچارہی ہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کرو لیکن نواز شریف نے ہماری ایک نہ سنی اور آج بھگت رہے ہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق تو ابھی تک ناسا نے بھی دریافت نہیں کی۔ اگر نواز شریف نے خلائی مخلوق دیکھی ہے تو وہ ناسا سے رابطہ کریں اور اس کا اعلان بھی کریں۔ ان کی دریافت سے ملک کا ساری دنیا میں نام روشن ہوگا۔ عمران خان نے بھی کہا کہ پاک فوج نے نواز شریف کو الیکشن جتوایا۔ میرا مطالبہ ہے کہ عمران خان بھی اپنے اس الزام کی وضاحت کریں اور اس کا ثبوت قوم کے سامنے رکھیں۔ اگر عمران خان ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو پھر وہ بھی صادق اور امین نہیں ہیں اور عوام ان کیخلاف بھی سپریم کورٹ میں جائینگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں