ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کا 15سال بعد اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر غور

دورہ پاکستان کیلئے حکومت ٗ کھلاڑیوں اور سیکورٹی فراہم کرنیوالے اداروں سے بات چیت کی جائیگی
ویلنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 15 سال بعد اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے حوالے سے غور و فکر شروع کردیا ہے۔ کیویز بورڈ کے ترجمان رچرڈ بروک کے مطابق بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی کے آخری اجلاس میں چیئرمین پی سی بی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کی درخواست ملی ہے جس پر غور کررہے ہیں۔ ترجمان کیویز بورڈ کے مطابق دورہ پاکستان کیلئے حکومت‘کھلاڑیوں اور سیکورٹی فراہم کرنے واے اداروں سے بات چیت کی جائیگی۔ ترجمان نے کہا کہ پی سی بی کی درخواست پر مذکورہ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد جواب دیا جائیگا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورد کی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ کیویز نے سیکورٹی خدشات کے باعث2003 ء کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تاہم اب رواں سال نومبر میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی درخواست کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں