ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرانا گولیمار پولیس کی فائرنگ سے ارشد پپو گروہ کا کارندہ ہلاک

جدگال چوک پر تعینات اہلکار ہوٹل سے کھانا لے کر واپس آرہے تھے کہ مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی،3ملزمان فرار
سی ٹی ڈی کی ٹیم نے کالعدم تنظیموں کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے،ملزمان فنڈز افغانستان بھجوانے میں ملوث
کراچی (کرائم رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیموں کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس مقابلے میں ارشد پپو گروہ کا کارندہ مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن کی ٹیم نے سائٹ سیمینز چورنگی کے قریب 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق ملزمان کاشان عرف کفایت اللہ اور محمد ارشاد عرف ذکریا کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے جو فنڈز جمع کرکے افغانستان بھجوانے میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان سے 2 چندہ بکس اور چند رسیدیں برآمد ہوئیں۔ سی ٹی ڈی نے یونیورسٹی روڈ کے قریب سے محمد کامران عرف حذیفہ اور عبدالرؤف عرف ابورضوان کو گرفتار کرکے چنے کی رسیدیں برآمد کرلیں۔ ملزمان کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے۔ چاروں ملزمان افغانستان سے ٹریننگ حاصل کرچکے ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کردیے گئے۔ پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار جدگال چوک باڑے والی پولیس پکٹ کے پاس کھڑی بکتر بند میں تعینات 4 اہلکاروں میں سے 2 اہلکار ہوٹل سے کھانا لے کر واپس جارہے تھے کہ گینگ وار کے کارندوں نے ان پر فائرنگ کردی، ایس ایچ او عزیز شیخ کے مطابق جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک اور اس کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے پولیس نے نائن ایم ایم پستول اور 4 خالی خول تحویل میں لے لیے ہیں، ہلاک ملزم کی شناخت 35 سالہ راشد بلوچ کے نام سے ہوئی جو ارشد پپو کا کارندہ بتایا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں