Breaking News
Home / شوبز / بے نام و نشان کھاتوں کا دور ختم

بے نام و نشان کھاتوں کا دور ختم

سوئنزرلینڈ نے بینکوں میں موجود رقوم کی معلومات فراہم کردیں
زیورخ( مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹرز لینڈ کی حکومت نے تمام بینک کھاتوں کی معلومات فراہم کرکے بے نام و نشان بینک کھاتوں کا دور ختم کردیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سوئٹرز لینڈ کے ادارہ مالیات نے کہا ہے کہ بیرونی دولت اور سرمائے کے سب سے بڑے انتظامی مرکز کی حیثیت سے سوئٹرز لینڈ نے پہلی بار ملکی بینکوں میں موجود تمام کھاتہ داروں کی رقوم کی معلومات دیگر ممالک کے مالیاتی عہدیداروں کوفراہم کردی ہیں۔ اس سے پہلے سوئس بینکوں میں کھاتہ داروں کی ایک خفیہ نمبر کے ذریعے شناخت کی جاسکتی تھی۔ سوئٹرز لینڈ کی حکومت نے پہلے مرحلے میں اپنے بینکوں میں موجود کھاتہ داروں کے کوائف یورپی یونین کے رکن ملکوں‘آسٹریلیا‘ کینیڈا‘ آئس لینڈ‘ ناروے اور جنوبی کوریا کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔

Source: Showbiz Ag

About Web Desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے