Breaking News
Home / اہم ترین / دبئی میں جائیدادیں پاکستان کے 450 افراد نے ملکیت تسلیم کرلی

دبئی میں جائیدادیں پاکستان کے 450 افراد نے ملکیت تسلیم کرلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کے معاملے میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے 893 مالکان کو نوٹس بھجوائے تھے جن میں سے 450 افراد نے جائیدادوں کی ملکیت تسلیم کرلی ہے جبکہ 443 افراد نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا، جائیدادوں کے مالکان کے نام ایف بی آر کو مزید تحقیقات کے لیے بھجوائے جائیں گے۔ بقیہ افراد نے دو ہفتے میں جواب نہ دیا تو وہ متعلقہ جائیدادوں کے مالک تصور نہیں ہوں گے اور جائیدادوں کو بے نامی قرار دے کر بحق سرکار ضبط کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق دبئی میں تقریباً 7 ہزار پاکستانیوں نے جائیدادیں خرید رکھی ہیں اربوں ڈالر کا سرمایہ پاکستان سے کیسے اور کیوں منتقل ہوا؟ اس کا کھوج لگانے کے لیے سپریم کورٹ نے ایک خصوصی کمیٹی بنانے کا حکم دیا۔ اس کمیٹی کی نگران بھی سپریم کورٹ ہی ہے۔ کمیٹی نے پہلے مرحلے میں 893 پاکستانیوں کو نوٹس بھیجے اور دبئی میں جائیداد کی نشاندہی کرکے پوچھا کہ کیا یہ آپ کی ملکیت ہے؟ اگر ہاں تو یہ جائیداد خریدنے کے لیے پیسہ کہاں سے آیا؟ کیا اس پیسے پر ٹیکس دیا؟ جائیداد خریدنے کے لیے پیسہ بیرون ملک کن ذرائع سے منتقل کیا؟ کمیٹی کے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اب تک 450 افراد نے تسلیم کرلیا ہے۔

Source: Top -Aghaz

About Web Desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے