Home / شوبز / مائیکل طوفان نے فلوریڈا میں تباہی مچادی، 2 افراد ہلاک

مائیکل طوفان نے فلوریڈا میں تباہی مچادی، 2 افراد ہلاک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) خوفناک سمندری طوفان مائیکل نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی جس کے بعد وہ جارجیا کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ مختلف حادثات میں 2 افراد بھی ہلاک ہوئے، امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سمندری طوفان کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور سڑکیں بھی زیر آب آگئیں، 250 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ایئرپورٹس پر شیڈول فلائٹ بھی منسوخ کردی گئی ۔

Source: Showbiz Ag

About Web Desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے