Home / پاکستان / کراچی / بھارتی چینلز چلانے پر کارروائی ہوگی ٗ چیئرمین پیمرا

بھارتی چینلز چلانے پر کارروائی ہوگی ٗ چیئرمین پیمرا

مفادات ہماری اولین ترجیح ہے ٗ کیبل آپریٹر ز کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے ٗ محمد اسلم بیگ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور پیمرا کے مفادات ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ اور غیر قانونی ٹی وی چینلز چلانے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے گزشتہ روز ریجنل آفس لاہور کے دورے کے دوران کیا۔ ریجنل جنرل منیجر عائشہ منظور وٹو نے لاہور ریجن کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین پیمرا نے لاہور ریجنل آفس کو مزید فعال بنانے پر زور دیا تاکہ اسٹیک ہولڈرز کے جائز مطالبات کو بروقت پورا کیا جاسکے۔

Source: Karachi- Aghaz

About عدیل رحمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے