Home / اہم ترین / بیل آؤٹ پیکیج آئی ایم ایف نے پاکستان پر مزیدشرائط عائد کردیں

بیل آؤٹ پیکیج آئی ایم ایف نے پاکستان پر مزیدشرائط عائد کردیں

پاکستان میں خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی فوری نجکاری کی ہدایت کردی ہیں، ذرائع
تحریک انصاف کی حکومت کو ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے اور براہ راست ٹیکس میں اضافے کیلئے بھی کہہ دیا گیا
اسلام آباد (آن لائن) آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان پر بیل آؤٹ پیکیج لینے کے بدلے مزید شرائط عائد کردیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو تمام غیر ضروری سبسڈی ختم کرنے اور خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی فوری نجکاری کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ٹیکس سسٹم پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے اور حکومت کو ٹیکس کا دائرہ کار فوری بڑھانے اور براہ راست ٹیکس میں اضافے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس چھوٹ والی اشیا پر بھی ٹیکس عائد کرنے، شرح سود میں مزید اضافہ کرنے کی بھی شرط عائد کی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستانی حکومت سے یہ بھی کہنا ہے کہ 6 ماہ تک قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی ضرور کی جائے۔

Source: Top -Aghaz

About Web Desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے