Home / اہم ترین / خواجہ سعد رفیق اورا ن کے بھائی کی گرفتاری کا فیصلہ

خواجہ سعد رفیق اورا ن کے بھائی کی گرفتاری کا فیصلہ

دونوں بھائیوں کے پیرا گون اسکینڈل میں ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے
پاسپورٹ بلاک کرنے کیلئے کوئی خط نہیں لکھا گیا ٗ ترجمان نیب
خواجہ سعد ٗ سلمان رفیق اور قیصر بٹ کو بلیک لسٹ کردیا گیا
اسلام آباد (آئی این پی) پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں ملوث خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ان کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے ہیں آئندہ چند روز میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے لیے نیب کی طرف سے وزارت داخلہ کو کوئی خط نہیں لکھا گیا۔ نیب ذرائع نے کہا ہے کہ خواجہ برادران کے پاسپورٹ بلاک کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اس سے قبل خبر چلی تھی کہ پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق اور قیصر بٹ کو بلیک لسٹ کر دیا گیا، نیب لاہور کی درخواست پر پاسپورٹ آفس نے تینوں افراد کو بلیک لسٹ میں شامل کیا، خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق اور قیصر بٹ کو بلیک لسٹ کی بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے تینوں افراد کا جب تک بلیک لسٹ میں نام رہے گا پاسپورٹ کی سہولت سے محروم رہیں گے۔ تینوں افراد کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے سے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Source: Top -Aghaz

About Web Desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے