Home / پاکستان / کراچی / سمندرمیں جانے کی اجازت نہ ملنے پر ماہی گیر وں کا احتجاج

سمندرمیں جانے کی اجازت نہ ملنے پر ماہی گیر وں کا احتجاج

کیماڑی میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد امان چورنگی گیٹ نمبر 1پر جمع ہوگئی جس سے ٹریفک معطل ہوگیا
اگر کھلے سمندر میں جا کر مچھلیوں کا شکار نہیں کرینگے تو ان کے معاشی مسائل بڑھ جائینگے ٗ مظاہرین
کراچی (کرائم رپورٹر) کھلے سمندر میں جانے کی اجازت نہ ملنے پر ماہی گیروں نے کیماڑی امان چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ ماہی گیروں کی کثیر تعداد نے امان چورنگی گیٹ نمبر1 کے پاس جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے روکا گیا جس پر وہ سراپا احتجاج ہوگئے اور روڈ کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر وہ کھلے سمندر میں جاکر مچھلیوں کا شکار نہیں کریں گے تو ان کے معاشی مسائل بڑھ جائیں گے۔ مظاہرے کے باعث ٹریفک کی روانی بُری طرح متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔

Source: Karachi- Aghaz

About عدیل رحمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے