Breaking News
Home / آرکائیو / سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم دے دیا
اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو بری کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نے ہائیکورٹ سے موت کی سزا پانے والی …

سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم دے دیا

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو بری کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نے ہائیکورٹ سے موت کی سزا پانے والی آسیہ بی بی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ 8 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ آسیہ بی بی 2010 سے توہین مذہب کے مقدمے کا سامنا کررہی تھیں اور اس مقدمے میں انہیں سزائے موت سنائی جاچکی۔ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون نے توہین مذہب پر موت کی سزا کو چیلنج کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 22 جولائی کو توہین مذہب کیس میں موت کی سزا پانے والی خاتون آسیہ بی بی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے کے خلاف آخری اپیل پر 8 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فیصلہ محفوظ کرنے سے قبل طویل دورانیے پر مشتمل سماعت ہوئی تھی اور عدالت عظمیٰ نے الیکڑونک اور پرنٹ میڈیا کو آسیہ بی بی کیس پر حتمی فیصلہ آنے سے قبل بحث و مباحثے اور تبصرے سے روک دیا تھا۔

About نامہ نگار