Breaking News
Home / اہم خبریں / کراچی:سوشل میڈیا پاکستان میں چائے خانہ بن چکا، صدر عارف علوی

کراچی:سوشل میڈیا پاکستان میں چائے خانہ بن چکا، صدر عارف علوی

کراچی۔صدر ڈاکٹرعارف علوی نےکہاہےکہ سوشل میڈیا پاکستان میں چائےخانہ بن چکاہےجس کا جوجی چاہےوہ لکھ دیتا ہے۔

صدرمملکت نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کھل کر باتیں کیں اوراپنےماضی کی یادیں حاضرین محفل سے شیئرکیں انھوں نے موجودہ حالات پر بھی اظہار خیال کیا۔

صدرمملکت نے بتایا کہ انھوں نے پہلا کمپیوٹر سال1983میں خریدا تھا اس وقت انھوں نےاپنےدوست کےساتھ مل کرچارکمپیوٹر خریدے جس میں سے 2 فروخت کر دیے ایک کمپیوٹرسپارکو نے خریدا جس پر حاضرین نے انھیں خوب داد دی۔

صدرمملکت نے بتایا کہ وہ کوانٹم فزکس کے شوقین ہیں، صدر عارف علوی نے سوشل میڈیا کے حوالے سے کہا کہ ا?ج کل سوشل میڈیا پر کچھ نہیں چھپ سکتا ماضی کی کہی ہوئی بات موجودہ صورتحال سے منسلک ہوجاتی ہے،

انھوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی وڈیو کا ذکربھی کیاجس میں انھیں پی ٹی آئی کےدھرنے کے دوران چٹکی بجا کر پٹرول پمپ بند کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

صدرمملکت نے کہا کِہ میں نے ایک فلم (جوانی پھرنہیں آنی) دیکھی تو تنقید ہوئی ،بعض نے اسے سراہا ، کسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر کو ایسی فلم نہیں دیکھنی چاہیے۔

ڈاکٹر عارف علوی نےتعلیم کی اہمیت پرزوردیا اورکہاکہ ملک سےتعلیم کےدہرے نظام کا خاتمہ ضروری ہے،پارلیمنٹ اورحکمران سوچیں کہ ہم تعلیم میں کیوں پیچھےہیں،نیاپاکستان بہترمعیارتعلیم سےہی بن سکتا ہےانھوں نےاپنےٹویٹر اکائونٹ کابھی ذکرکیاجو سال 2007 میں بنایا تھا، وہ اب تک 35 ہزار ٹوئیٹس کرچکے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمارا ہدف قوم کو بہتر پاکستان دے کرجانا ہے۔

About ویب ڈیسک