Breaking News
Home / اہم ترین / وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، وفاقی وزرا، کونسل ممبران اور سیکریٹری خارجہ سمیت دیگر سینئر حکام شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں امن و امان اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال سمیت سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے معاملات پر بھی غور کیا جارہا ہے جب کہ پاک افغان سرحدی صورتحال اور افغان مصالحتی عمل سے متعلق امور بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم نےاجلاس کےشرکاءکو دورہ چین سےمتعلق آگاہ کرتےہوئےچینی صدراورروسی وزیراعظم سےملاقاتوں پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن رد الفساد سے متعلق سینئر حکام بریفنگ دے رہے ہیں۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے