Home / اہم ترین / قبائلی ضلع مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید شہید

قبائلی ضلع مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید شہید

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع مہمند کے علاقے مہند گھاٹ میں بارودی سرنگ کو ہٹاتے ہوئے کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ شہید کیپٹن ضرغام کی عمر 25 برس تھی اور تعلق سرگودھا سے تھا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے