Home / آرکائیو / وزیراعظم کا دھرنے سے متاثرہ شہریوں کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم
اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے احتجاج کی آڑمیں شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو مالی معاوضہ پیکج تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ مذہبی جماعت کے دھرنے کے دوران شہریوں کے نقصان کے ازالے کیلئے وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کر …

وزیراعظم کا دھرنے سے متاثرہ شہریوں کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے احتجاج کی آڑمیں شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو مالی معاوضہ پیکج تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

مذہبی جماعت کے دھرنے کے دوران شہریوں کے نقصان کے ازالے کیلئے وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کر دیں، وفاقی حکومت صوبوں سے نقصان کی تفصیلات پہلے ہی طلب کرچکی ہے، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو معاوضہ پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت شہریوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے کر معاوضہ ادا کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 31 اکتوبر کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کے احکامات کے بعد مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاج کیا۔

مظاہرین نے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے علاوہ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اور بعدازاں حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان ایک معاہدے کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔

About نامہ نگار