Home / اہم ترین / امریکہ سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر بات ہوئی ہے، رہائی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا: دفتر خارجہ

امریکہ سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر بات ہوئی ہے، رہائی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا: دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکہ سے بات ہوئی ہےالبتہ رہائی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نہیں کہہ سکتے کہ رہائی کب ہوگی۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ امریکہ سے عافی صدیقی کے معاملے پر بات ضرور ہوئی تاہم ان کی رہائی کے بارے میں تاحال فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

وزیراعظم کے دورۂ چین پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کی دعوت پر دورہ کیا، دورے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے پارلیمانی گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے بعد دوسری عالمی رپورٹ ہے جس نے مقبوضہ کشمیر میں لاگو کالے قوانین کی نشاندہی کی ہے، رپورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی تجویز دی گئی ہے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے