Home / اہم ترین / اپنے شہریوں کے خلاف گولیوں، ڈنڈوں کا استعمال نہیں کرینگے، انہیں گلے لگائیں گے: شہریار آفریدی

اپنے شہریوں کے خلاف گولیوں، ڈنڈوں کا استعمال نہیں کرینگے، انہیں گلے لگائیں گے: شہریار آفریدی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کا تصور بھی نہیں کرسکتے، احتجاج کے بعد گرفتاریاں نمبر بڑھانے کیلئے نہیں کی جا رہیں۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ نئے پاکستان میں شہریوں پر گولی اور ڈنڈے نہیں چلیں گے بلکہ ہم انہیں گلے لگائیں گے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ جو ایوان میں تعاون کا کہتے ہیں ان کے کارکنان باہر ہنگامہ آرائی کرتے ہیں، احتجاج میں کچھ سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے جلاؤ گھیراؤ کیا، تحریک لبیک والوں نے شر پسندوں کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جس ملک میں امن قائم نہ ہوں، ان حکومتوں کی عزت نہیں ہوتی، جو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا واضح پیغام ہے کہ قانون توڑنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے