Home / آرکائیو / ترجمان دفترخارجہ نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی تردید کردی
اسلام آباد ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں، وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گزشتہ روز آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد خبریں …

ترجمان دفترخارجہ نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی تردید کردی

اسلام آباد ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں، وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گزشتہ روز آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوچکی ہیں۔ تاہم ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں موجود ہیں اور ان کی بیرون ملک روانگی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ آسیہ بی بی کی ملتان جیل سے رہائی کے بعد یہ خبریں بھی زیرگردش ہیں کہ اسے نورخان ایئربیس راولپنڈی سے خصوصی طیارے کے ذریعے ہالینڈ روانہ کردیا گیا ہے، آسیہ بی بی کے ہمراہ اس کے گھر والوں کے علاوہ پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر بھی تھے۔

واضح رہے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی۔ گزشتہ ماہ 31 اکتوبرکو سپریم کورٹ نے سزا کالعدم قراردے کرآسیہ بی بی کورہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

About نامہ نگار