Home / اہم ترین / حکومت نے مولوی صاحبان سے این آر او کر لیا، اب غریبوں کو پکڑے گی: زرداری

حکومت نے مولوی صاحبان سے این آر او کر لیا، اب غریبوں کو پکڑے گی: زرداری

خیر پور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف اور مریم نواز کی خاموشی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں شاید حالات ٹھنڈے کرنا چاہتے ہیں۔
خیر پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاست میں کبھی حالات گرم کیے جاتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے اور شاید نواز شریف اور مریم نواز حالات ٹھنڈے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں انڈر 14 ٹیم کھیل رہی ہے، ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے، کوئی بھی بیوروکریٹ ان حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔
زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں نواز شریف کی حکومت پر بھی اعتراض تھا وہ بھی ڈیل کے ذریعے آئے تھے اور یہ بھی معاہدے کے تحت آئے ہیں لیکن منظور وسان کا خواب کہتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کرے گی۔
آصف زرداری نے کہا کہ کچھ روز پہلے مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی وہ سب انٹر نیٹ پر موجود ہے لیکن حکومت نے ان کے ساتھ این آراو کر لیا، اب یہ ان 1200 غریبوں کو پکڑیں گے جن کی تصویریں آئی ہیں۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے