Breaking News
Home / اہم ترین / پاکستان چین سے 6 ارب ڈالر کے پیکج کا خواہش مند

پاکستان چین سے 6 ارب ڈالر کے پیکج کا خواہش مند

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاک چین خارجہ ، خزانہ اور دیگر شعبوں کےاعلیٰ حکام کا مشترکہ اجلاس ختم ہوگیا جس کے بعد چین سے مالیاتی پیکج حاصل کرنے کی بات چیت اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی۔

پاکستان مدد، قرض اور بینک میں رقم رکھوانے کیلئے 6 ارب ڈالر کے پیکج کا خواہش مند ہے۔ مالیاتی پیکج سمیت تمام امور پر مزید غور اور مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں سی پیک میں دوطرفہ منصوبوں اور سرمایہ کاری میں توسیع کے امور پر بھی اتفاق کیاگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین سے پیکج ملنے کی امید ہے لیکن اس میں وقت لگے گا، چین نےمالیاتی پیکج اور باہمی معاشی و تجارتی تعاون بڑھانے کی بات کی ہے، مالیاتی پیکج سمیت تمام امور پر مزید غور اور مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین زراعت سمیت صنعت و پیداوار میں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی میں مدد کرےگا، ریلوے اور گوادر پورٹ کی تعمیر تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مذاکرات میں پانی قابل استعمال بنانے کےمنصوبوں کی فوری فزیبلٹی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مشترکہ کرنسی میں باہمی تجارت میں اضافے، بینگنگ نظام میں تعاون سے متعلق امور طے ہوگئے۔ چین پاکستان کامالیاتی ڈسپلن بہتر بنانے میں بھی مدد فراہم کرےگا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے