Breaking News
Home / اہم ترین / زرداری,شریف خاندانوں سےپیسے نکلوانےسےقرضوں کامسئلہ حل ہوسکتا ہے.فواد چوہدری

زرداری,شریف خاندانوں سےپیسے نکلوانےسےقرضوں کامسئلہ حل ہوسکتا ہے.فواد چوہدری

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ مذہبی قیادت کو ملک میں جاری نظریاتی جنگ کو اپنانا ہوگا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی پی ٹی آئی کو ملنی چاہیے،جبکہ زرداری اور شریف خاندانوں سے پیسے نکلوانے سے قرضوں کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےلاہور میں سیمینار سےخطاب کرتے ہوئےکہا جس کو نبی کریمﷺ سےعشق نہیں وہ مومن ہی نہیں، وزیراعظم عمران خان سچےعاشق رسولﷺ ہیں،موجودہ حکومت مذہبی قیادت کےساتھ کندھے سےکندھا ملاکرچلےگی،مذہبی قیادت کو ملک میں جاری نظریاتی جنگ کو اپنانا ہوگا،یہ لڑائی نظریات کی لڑائی ہےجو دلیل سےجیتی جاتی ہے،دلیل کی بنیاد پربات کرنےوالےعلما کو شہید کیا گیا،صوفیاء کرام کے عبادت گاہوں پرحملےکیےگیے،ماضی میں ریاست نےاس سب کو تماشائی بن کردیکھا،ریاست لمبے عرصے تک غیر روایتی جنگ میں شریک رہی ہے۔

فواد چوہدری نےکہا آسیہ کیس کےبعد پیدا ہونےوالا بحران حکومت کا نہیں بلکہ معاشرے کا بحران ہے، توہین آمیز خاکےہوں یاکسی کو مشیر لگانا ایک طبقہ ہرمسئلے پرسیاست کرتا ہے،ہمارے مذہبی اکابرین کو اس نظریاتی جنگ میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا،ماضی کےبرعکس حکومت مذہبی قیادت کےساتھ کندھےسےکندھا ملاکر کھڑی ہوگی،نظریات کی لڑائی کو ان ہاتھوں میں جانےسےروکیں گےجو ہمارے مذہب کی خدمت نہیں کررہے، ریاست جب تک تمام مسالک کو برابری کا ماحول نہ دے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ 1988 کے بعد پہلا موقع ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، حکومت کی گاڑی ڈیزل کے بغیر اچھی چل رہی ہے، اب ہم ہائبرڈ اور آٹومیٹک ہوگئے ہیں،، کرپشن پر نرمی دکھائی تو ووٹر سے غداری ہوگی، بلکہ آئندہ دنوں میں کرپشن کے خلاف کارروائی میں تیزی آئے گی، پی اے سی کی سربراہی پی ٹی آئی کو ملنی چاہیے، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ق لیگ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں اور پارٹی میں کوئی بحرانی کیفیت نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی پارٹی کے لوگ کہتے ہیں کہ حکومت باہر جاکر بھیک مانگ رہی ہے، تو ایسا کرتے ہیں پاکستان کا جو 84 فیصد قرضہ پی پی پی اور ن لیگ نے لیا ہے، وہ ان دونوں خاندانوں سے نکلوالیتے ہیں، ملک کے قرضے کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور ہمیں باہر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، ان کے پاس بہت پیسے ہیں جو پاکستان کے عوام کے ہیں، پاکستان جمہوری ملک ہے،دیگر جگہوں پر پیسہ نکلوالنےکےجو طریقےآزمائےگئےہیں،بدقسمتی سےیہاں نہیں کرسکتے،اس لیے دیر لگ رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ڈی جی نیب لاہور نے جیسے ہی شہباز شریف کو گرفتارکیا تو کہا گیا کہ ان کی ڈگری جعلی ہے، اگر ڈگری جعلی تھی تو سابق حکومت نے کیوں کارروائی نہیں کی۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے