Breaking News
Home / اہم ترین / پاکستان کا فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافے کا اعلان

پاکستان کا فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافے کا اعلان

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی بھائیوں اوربہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اس لئے پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کو دی جانے والی امداد میں اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات اور عوامی امنگوں کے پیش نظر فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافہ کیا، اضافی مدد سے فلسطینی بچوں کے اسکول کھلے رہیں گے، کلینک بند نہیں ہوں گے۔
ملیحہ لودھی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
فلسطینی مہاجرین کی امداد کرنے والی ایجنسی نے پاکستانی فراخ دلی کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےہمیشہ اورہرفورم پرفلسطینیوں کی حمایت کی۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے