Breaking News
Home / اہم ترین / کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ساتویں روز بھی جاری

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ساتویں روز بھی جاری

کراچی: کراچی کے علاقے صدر میں ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے جس میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرینڈ آپریشن میں کے ایم سی کا عملہ غیرقانونی دکانوں کو مسمارکرنے میں مصروف ہے۔
انسداد تجاوزات آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے، مارکیٹ کے اطراف ایک ہزار سے زائد غیر قانونی دکانیں گرائی جائیں گی۔
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ایمپریس مارکیٹ میں موجود ہے جبکہ کے ایم سی ٹیمیں 4 مختلف مقامات پرآپریشن میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی شہرِ قائد کے علاقے گلستانِ جوہر میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا تھا، جس میں سماما سے کانٹی نینٹل چوک تک غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا گیا تھا۔
کراچی میں چند دنوں سے جاری آپریشن میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں، گلستان جوہر بلاک 16 میں فرنیچر مارکیٹ سے بھی تجاوزات ختم کر دی گئی ہیں۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے