Breaking News
Home / اہم ترین / اسلام آباد سے اغوا ہونے والےایس پی طاہر خان داوڑ افغانستان میں شہید

اسلام آباد سے اغوا ہونے والےایس پی طاہر خان داوڑ افغانستان میں شہید

اسلام آباد.چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر افغانستان کے صوبے ننگر ہارسےملنے والی ایک لاش کی تصویر وائرل ہو رہی ہےجسکےبارے میں کہاجارہا ہے کہ یہ ایس پی طاہر خان داوڑ کی ہے۔

سرکاری سطح پر طاہرخان داوڑ کے افغانستان میں قتل کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم شمالی وزیرستان سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے تصدیق کی ہےکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر طاہر خان داوڑ کی ہی ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی کا اس حوالےسےکہناہےکہ طاہر داوڑ کامعاملہ حساس ہے،اس پربات نہیں کرسکتے۔

شہریار آفریدی نےمزید کہا کہ جن کےپیارےلاپتاہیں انکےمعاملےکو سنجیدگی سےلیاجارہاہے،قومی سلامتی اورکسی کی زندگی کی بات ہے، اوپن فورم پر بات نہیں کر سکتے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے