Breaking News
Home / اہم ترین / سینیٹ اجلاس:اپوزیشن نے طاہر داوڑ قتل کیس کی رپورٹ مسترد کردی

سینیٹ اجلاس:اپوزیشن نے طاہر داوڑ قتل کیس کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد۔سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے ایس پی طاہر داوڑ کیس میں حکومت کی رپورٹ مسترد کرتےہوئےکہاہے کہ ایس پی طاہر داوڑ قتل کےمعاملےمیں سیف سٹی کیمروں پرملبہ ڈالنا مناسب نہیں،معاملےپر وزیراعظم کو ایوان میں رپورٹ پیش کرنےکامطالبہ بھی کردیا۔ جمعرات کو اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نےکہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں،دفتر خارجہ افغانستان سے سوال کرے آپ دبک کر بیٹھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہی وزیرداخلہ ہیں، وہ ایوان آکر رپورٹ دیں۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ ایس پی کے قتل پر پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتیں اسٹینڈ لیں،معاملہ بہت سنگین ہےاس پرخاموش نہیں بیٹھیں گے۔

مسلم لیگ ن کےسینیٹرز نےبھی حکوت کو آڑے ہاتھوں لیا،سینیٹر جاوید عباسی نےکہاکہ حکومت بتارہی ہےکہ طاہر داوڑ کا اغوا اسلیےہوا کہ کیمرے ٹھیک نہیں تھے۔

مشاہداللہ خان کا کہناہےکہ کیمرے خراب کہنا مذاق ہے،وزیر داخلہ کو ایسا جواب دیناہی نہیں چاہیے،کیمروں میں گڑ بڑ کی تحقیقات کریں۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے