Breaking News
Home / اہم ترین / ایاز خان محسود اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ڈی اے اسلام آباد سے اغوا

ایاز خان محسود اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ڈی اے اسلام آباد سے اغوا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کےافسرمحمد ایازمحسود لاپتہ ہوگئے،دوسری جانب گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔ایاز خان کا تعلق جنوبی وزیرستان سراروغہ حمداوام بنگے والہ سے  ہے.

پولیس کےمطابق سی ڈی اے کےڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایازمحسود  تھانہ آب پارہ کےعلاقےسےلاپتہ ہوئے،وہ کل(15نومبر)دوپہرڈھائی بجے دفتر سے نکلے اور اس کے بعد سے ان کے بارے میں کسی کو علم نہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے محمد ایاز کے پی اے نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔

پولیس کے مطابق لاپتہ سرکاری افسر کی سی ڈی آر نکلوائی جارہی ہے اور تمام سیکیورٹی اداروں کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس پی سٹی عامر نیازی کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔

سی ڈی اے افسر کی گمشدگی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب گذشتہ ماہ 26 اکتوبر کو پشاور پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو بھی اسلام آباد سے اغوا کرلیا گیا تھا، جن کی تشدد زدہ لاش 13 نومبر کو افغانستان سے ملی۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے