Breaking News
Home / اہم ترین / نیوزی لینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تاس جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

چھ ہفتے قبل آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔

تاہم کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ سیریز جیتنا آسان نہیں ہوگا، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھ سال بعد پہلی ٹیسٹ سیریز کی جیت کا انتظار ہے۔

پاکستان نے 2011 میں نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے شکست دی تھی۔

میچ ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے