Breaking News
Home / اہم ترین / اپوزیشن تنقید نہیں کریگی تو حکومت کیسے صحیح کام کریگی، خورشید شاہ

اپوزیشن تنقید نہیں کریگی تو حکومت کیسے صحیح کام کریگی، خورشید شاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان سن کر لوگ پریشان ہوئے ہیں، جمہوری لیڈر کے روپ میں ہٹلر سامنے آگیا ہے۔

سکھر میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کسی ڈکیٹر نے بھی خود کو ہٹلر اور نپولین سے مشابہت نہیں دی جب کہ ہم کنفیوزن کا شکار ہیں کہ جمہوری لوگ ہیں یا ڈکیٹر کی سوچ کے لوگ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند سال ملے جمہوریت کے اس میں بھی ڈکیٹر شپ نے اٹھنے نہیں دیا، ہماری پارلیمنٹ میں جو زبان استعمال کی جاتی ہے اس پر شرم آتی ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ تنقید کرنا اپوزیشن کا کام ہے، اپوزیشن تنقید نہیں کرے گی تو حکومت کیسے صحیح کام کرے گی اور ہم آپ کے معاملات میں مداخلت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ حکومت چلاؤ تاہم وزیراعظم ہاوس میں رہنا یا نہ رہنا، دال کھانا یا سبزی کھانا، اس سے پیسے نہیں بچیں گے،  ملک میں سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہے، امپورٹ بڑھ رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا ہم نے صوبوں کے حقوق کے لیے لڑائی لڑی اور جیل بھی گئے جب کہ فیڈریشن تب مضبوط ہوگی جب صوبوں کو حقوق ملیں گے، وقت کی ضرورت ہے کہ ملک کی فیڈریشن مضبوط ہو۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے