Breaking News
Home / اہم ترین / وزیراعظم(کل)یو ای اےکےدورے پرروانہ ہونگے،امدادی پیکیج ملنےکا امکان

وزیراعظم(کل)یو ای اےکےدورے پرروانہ ہونگے،امدادی پیکیج ملنےکا امکان

اسلام آباد.وزیراعظم عمران خان(کل)اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے،یو اے ای کےولی عہد شیخ زید بن النیہان سےملاقات کریں گے،یو اے ای کی جانب سےپاکستان کو امدادی پیکج ملنےکا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح کےوفد کےہمراہ(کل)اتوارکو ایک روزہ دورے پریو اےای روانہ ہوںگے۔وزیرخزانہ اسد عمر،وزیراطلاعات فوادچودھری،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اوراعلیٰ حکام وفد میں شامل ہوںگے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پہلےہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان،ولی عہد شیخ زید بن النیہان سےملاقات کریں گے،یو اے ای کےولی عہد وزیراعظم عمران خان کے اعزازمیں ظہرانہ دیںگے۔اس دورےکےدوران متحدہ عرب امارات کی جانب سےپاکستان کےلئےادھارتیل سمیت امدادی پیکج ملنےکاامکان ہے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے