Breaking News
Home / اہم ترین / پاکستان میں ذہنی امراض کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے.صدر ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان میں ذہنی امراض کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے.صدر ڈاکٹر عارف علوی

لاہور.صدر ڈاکٹر عارف علوی نےکہاہےکہ نفسیاتی امراض کا شعبہ انتہائی اہم ہےاوراس شعبےمیں جدید معالجےکی سہولتوں کےساتھ ساتھ بروقت اورباقاعدہ علاج کیلئےلوگوں میں شعور اُجاگرکرنا بھی ضروری ہے۔وہ لاہورمیں انٹرنیشنل سائیکاٹرک کانفرنس سےخطاب کررہے تھے۔
بائیسویں بین الاقوامی سائیکاٹرک کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان میں ذہنی امراض کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے جس کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نےکہاکہ ذہنی امراض کی بڑی وجہ معاشرے میں بڑھتا ہوا تناؤ ہے، ہم تناؤ سے پاک ماحول فراہم کرکے ذہنی امراض میں کمی لا سکتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہاکہ ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے مجھے ذہنی تناؤ کے شکار افراد کی مشکلات کا اندازہ ہے، ہم میں سے بہت سے لوگ مختلف وسوسوں کی وجہ سے ماہرین نفسیات کے پاس نہیں جاتے، اس سلسلے میں عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان سائیکاٹرک سوسائٹی کو مبارکباد دی۔
کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےمقررین نےذہنی امراض کی وجہ اوراس کےمحرکات کےحوالےسےتفصیلی گفتگوکی اورحکومت سےاستدعا کی کہ وہ سائیکاٹرک کےشعبےکو بھی اتنی ہی اہمیت دے جتنی میڈیکل کےدوسرے شعبوں کو دی جاتی ہے۔پاکستان سائیکاٹرک سوسائٹی کی جانب سے صدر مملکت کو شیلڈ پیش کی گئی۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے