Breaking News
Home / اہم ترین / کوئٹہ:مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں3 سیکیورٹی اہلکار شہید4 زخمی

کوئٹہ:مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں3 سیکیورٹی اہلکار شہید4 زخمی

کوئٹہ: مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد جمع کرنا شروع کردیے جبکہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے