Breaking News
Home / اہم ترین / وزیراعظم نےبنی گالہ میں دونوں گھروں کی ریگولرائزیشن کیلئے درخواست دے دی

وزیراعظم نےبنی گالہ میں دونوں گھروں کی ریگولرائزیشن کیلئے درخواست دے دی

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نےبنی گالہ میں اپنی دونوں گھروں کی ریگولرائزیشن کیلئےدرخواست دے دی۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے250 کنال پراپنی رہائشگاہ اورملحقہ بیٹھک کی عمارت کےکاغذات سی ڈی اےمیں جمع کرائےہیں جن میں زمین کے ملکیتی کاغذات،نقشے اور دیگر کاغذات سی ڈی اے کے شعبہ ون ونڈو میں جمع کرائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم سی ڈی اےکو زون 4 کیلئے کمرشل اور رہائشی عمارتوں کی 132 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد انتظامیہ نےزون4بنی گالہ کو ریگولرائز کرنے کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

مالکان کو کمرشلائزیشن چارجز کی مد میں3500روپےفی مربع فٹ دیناہوگا اورجرمانےکی مد میں 100 روپے فی مربع فٹ رہائشی عمارتوں کے مالکان سے لیے جائیں گے۔

اس کےعلاوہ بنی گالہ میں کمرشل عمارتوں کے مالکان سے200روپےفی مربع فٹ جرمانہ لیا جائےگا جبکہ بنی گالہ زون4 کےرہائشیوں سے ڈیولپمنٹ چارجز الگ سے لییجائیں گے۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نےبنی گالہ تجاوزات کیس میں وزیراعظم عمران خان پرجرمانہ عائد کیاتھااورانہیں اپناگھرریگولرائزکرانےکا حکم دیا تھا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے