Breaking News
Home / اہم ترین / ہمیں یہ نہیں دیکھناکہ دنیاکیاکہہ رہی ہےبلکہ ہمیں اپنےمفادات کو دیکھنا ہے.شہریارآفریدی

ہمیں یہ نہیں دیکھناکہ دنیاکیاکہہ رہی ہےبلکہ ہمیں اپنےمفادات کو دیکھنا ہے.شہریارآفریدی

اسلام آباد:وزیر مملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی کاکہناہےکہ ہمیں یہ نہیں دیکھناکہ دنیاکیا کہہ رہی ہےبلکہ ہمیں اپنےمفادات کو دیکھنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہر ریاست اور حکمران کو اپنی سوچ اور بات کہنے کی آزادی ہے، ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے، ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔ ہم نے جو قربانیاں دی ہیں اس کے نتائج سامنے آنے چاہئیں، ہمیں دنیا اور انسانیت کو باور کرانا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر بہت دکھ ہوا، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگئی ہے، عالمی کرکٹ کو واپس لانا حکومت کی ترجیح ہے، اس کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں، جلد ہی پی ایس ایل سمیت تمام انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان واپس آئے گی۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے