Breaking News
Home / اہم ترین / عمران خان پہلے غیرملکی رہنما ہیں جنکا خیرمقدم کر رہا ہوں، مہاتیر محمد

عمران خان پہلے غیرملکی رہنما ہیں جنکا خیرمقدم کر رہا ہوں، مہاتیر محمد

کوالالمپور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملائیشیا نے مہاتیرمحمد کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی، ان کے ماضی کے تجربات سے سیکھنے کے لیے ملائیشیا آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دورے پر گئے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملائیشیا ایک جیسے حالات سے گزررہے ہیں۔

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے غیرملکی رہنما ہیں جن کا میں خیرمقدم کررہا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اگلے سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاتیر محمد اور مجھے عوام نے کرپشن کے خلاف ووٹ دیا، مہاتیر محمد کے ماضی کے تجربات سے سیکھنے کے لیے ملائیشیا آئے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا نے مہاتیرمحمد کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی، اقتصادی ترقی کے لیے مہاتیرمحمد کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاحتی مراکزکے قیام کے لیے ملائیشیا تعاون کرے گا، پاکستان میں سیاحت اوردیگر شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد 23 مارچ کو یوم پاکستان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے