Breaking News
Home / اہم ترین / جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

وانا: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ بازار میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سے ملحق پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ میں ایک دکان کے اندر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کو علاج کے لئے قریبی ہسپتال منقتل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے