Breaking News
Home / اہم ترین / شہباز شریف کا مزید 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا

شہباز شریف کا مزید 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا

لاہور: احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شہباز شریف کو راہداری ریمانڈ کے لیے نیب عدالت میں پیش کیا گیا تو اس موقع پر شہباز شریف نے اپنی صفائی میں خود دلائل دیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مجھے جھوٹے کیسز میں ملوث کیا گیا، نیب حکام مجھے بلیک میل کرتے ہیں، مجھے بلڈ کینسر ہے اور چیک اپ بھی نہیں کروایا جا رہا۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر رکھے ہیں جس پر ان کا سات روزہ راہداری ریمانڈ درکار ہے، ملزم کا جسمانی ریمانڈ 24 نومبر کو ختم ہو رہا ہے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اس ہفتے ان کی فیملی کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا تاہم نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کوئی ملنے آئے گا تو ہی ملاقات کرائیں گے۔
عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں فیملی سے ایک بار ضرور ملاقات کرائی جائے اور شہباز شریف کا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا جائے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف کا 7 دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے