Breaking News
Home / اہم ترین / میرٹ پربھرتی نہ ہونےوالےافراد کو ریلوےسےنکالاجائے.وزیراعظم کی ہدایت

میرٹ پربھرتی نہ ہونےوالےافراد کو ریلوےسےنکالاجائے.وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نےوزیر ریلوے شیخ رشید کو میرٹ کےبرخلاف بھرتی ہونے والوں کو محکمے سےنکالنےکی ہدایت کرتے ہوئےکہاہےکہ ریلوے کو ترقی دے کر ملکی خسارے کو کم کرسکتےہیں۔

چارنئی ٹرنیں چلانےکےحوالےسےمنعقدہ تقریب سےخطاب کرت ہوئےوزیراعظم نےکہاکہ میرٹ پربھرتی نہ ہونےوالےافراد کو ریلوے سے نکالاجائے،سابقہ ادوارمیں سیاسی اور میرٹ کےبرخلاف بھرتیاں کرکے ادارےکو تباہ کیاگیا ہمیں معلوم ہےکہ سیاسی بھرتیوں والےکچھ افراد مخصوص ایجنڈے پر کام کرکےنقصان پہنچارہےہیں وہ ریلوےکی ترقی میں رکاوٹ بنےہوئےہیں انہیں ادارےسےنکالا جائے۔

وزیراعظم نےکہاکہ ملک بھرکےاداروں میں سیاسی بھرتیاں کرکے معیشت کوتباہ کیاگیا،ایک طرف ہم یومیہ6ارب روپے قرضوں کی اقساط ادا کررہے ہیں تودوسری طرف سرکاری اداروں کی زمینوں پر طاقت ورمافیا نے قبضے کررکھے ہیں،زمینوں کو واگزار کرانےاورمیرٹ پر بھرتیوں کے حوالےسےنیا نظام لا رہے ہیں جب کہ سرکاری اراضی کو استعمال کر کے آمدن کا ذریعہ بنائیں گے۔

کراچی میں چینی قونصل خانےپرحملےکو ناکام بنانےوالےسیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئےوزیراعظم نےکہاکہ آج کا حملہ سوچی سمجھی سازش تھی تاکہ پاک چین تعلقات کو سبوتاڑکیاجائے،ہم دہشت گردوں کو شکست دیں گے،

انہوں نےکہاکہ چائنہ کا ماڈل مدینہ کی ریاست کا ماڈل تھا،وسائل کی کمی سےنہیں احساس کی کمی سےقومیں غریب ہوتی ہیں،چین کی ترقی کاراز غریب کو اوپر اٹھانےمیں تھا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے