Breaking News
Home / اہم ترین / ہری پور کی کائنات نےلڑکا بننےکےلئےپشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

ہری پور کی کائنات نےلڑکا بننےکےلئےپشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

پشاور۔ہری پورسےتعلق رکھنےوالی لڑکی کائنات مراد نےجنس کی تبدیلی کےلیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پشاورہائی کورٹ میں سیف اللہ محب کاکاخیل کی توسط سےرٹ دائرکرتےہوئے کائنات مراد نےموقف اپنایاہےکہ ہرانسان کواپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے،میں والدین کی اکلوتی اولاد ہوں بچپن سےلڑکوں کے کپڑے پہنتی ہوں اورلڑکوں کے ساتھ کھیلتی ہوں، بچپن سےہی مردانہ انداز میں زندگی گزار رہی ہوں،لڑکی بن کر معاشرےمیں مزید وقت نہیں گزار سکتی،لڑکا بن کر ملازمت کرناچاہتی ہوں کیونکہ میرے والد معذور ہیں اپنے والدین کا بازو بننا چاہتی ہوں۔

کائنات مراد نےدرخواست میں موقف اختیارکیا ہےکہ ڈاکٹروں نےمشورہ دیاہےکہ سرجری ہو سکتی ہےلیکن عدالت سےاجازت لازمی ہے، عدالت سرکاری اسپتال میں مفت جنس تبدیلی کے احکامات جاری کرے،اس کےعلاوہ جنس تبدیل کرنےکی صورت میں نام سرکاری دستاویزات میں محمد کیف رکھنے کے احکامات جاری کرے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے